کیا آپ کو پیسوں کی سخت ضرورت ہے تو آج رات صرف ایک بار یہ وظیفہ پڑھ لیں


ماہ شعبان کا مقدس مہینہ جو اپنے ساتھ بہت سی فضیلتیں لاتا ہے ۔ماہِ شعبان میں کثرت صیام کے حوالے سے ایک مشہور روایت حضرت ام المؤمنین ام سلمۃؓ سے مروی ہے، فرماتی ہیں:میں نے نبی کریم ؐ کو یکے بعد دیگرے دو مہینوں کے مسلسل روزے رکھتے نہیں دیکھا، سوائے شعبان اور رمضان کے۔حضرت عبداﷲ بن مبارک رحمہ اﷲ پورا شعبان روزہ رکھنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔

اس حدیث کا مطلب ہے کہ آپ ؐ مہینے کا اکثر حصہ روزہ رکھتے تھے۔مسند احمد اور سنن نسائی میں حضرت اسامہ بن زیدؓ سے مروی ہے: رسول اﷲ ؐ کبھی ایسے مسلسل روزہ رکھتے کہ ہم سمجھتے اب آپ افطار نہیں فرمائیں گے اور کبھی یوں مسلسل بغیر روزہ کے رہتے کہ ہم گمان کرتے اب آپؐ روزہ نہیں رکھیں گے مگر ہفتہ کے دو دن، اگر تو وہ ایام صیام میں آ جاتے تو فبہا ورنہ آپ ان دو دنوں کا روزہ رکھتے تھے اور آپ کسی اور مہینہ میں اتنے روزے نہ رکھتے تھے کہ جتنے شعبان میں۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اﷲؐ ! آپؐ کبھی اس طرح روزہ رکھتے ہیں، لگتا ہے کہ اب افطار نہیں کریں گے اور کبھی یوں مسلسل بغیر روزہ کے رہتے ہیں کہ لگتا ہے اب روزہ نہیں رکھیں گے سوائے دو دنوں کے، اگر تو یہ آپ کے ایام صیام میں آ جائیں تو ٹھیک ورنہ آپ ان دو دنوں کا روزہ رکھتے ہیں۔

فرمایا:کون سے دو دن؟ اسامہ نے عرض کیا: پیر اور جمعرات کا دن، فرمایا: یہ دو دن وہ ہیں جن میں اعمال رب العالمین کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں اور میں یہ پسند کرتا ہوں کہ میرے اعمال اس طرح پیش ہوں کہ میں روزہ دار ہوں، اسامہ بن زید نے عرض کیا! میں نے شعبان سے زیادہ کسی اور مہینہ میں آپ کو روزہ رکھتے نہیں دیکھا۔ تو آپ ؐ نے فرمایا: یہ رجب اور رمضان کے درمیان وہ مہینہ ہے جس کی اہمیت سے لوگ غافل رہتے ہیں اور یہی مہینہ ہے جس میں اعمال ربّ العالمین عزّوجل کی طرف اٹھائے جاتے ہیں اور میں یہ پسند کرتا ہوں کے میرے اعمال اس حال میں اٹھائے جائیں

کہ میں روزہ سے ہوں۔آج کا جو وظیفہ آپ کوبتائیں گے یہ آپ کی زندگی میں بہت کام آئیگا اگر جب کبھی آپ کی زندگی کوئی مشکل پریشانی آجائے تو یہ عمل ضرور کریں تو انشاء اللہ رب کے حکم سےہرمسئلہ حل ہوجائیگا ۔اللہ تعالیٰ کے ناموں کے اندر بہت طاقت اور برکت ہے ۔ آج کا وظیفہ اللہ تعالیٰ کے دو نام یا اللہ ُیا رحمٰنُ کو 7676مرتبہ رات کوسونے سے پہلے پڑھنا ہے ۔ اول وآخر گیارہ مرتبہ درودپاک بھی لازم پڑھنا ہے ۔ آپ نے تعداد اتنی ہی رکھنی ہے اس سے نہ بڑھے نہ ہی کم ہو ۔کسی تسبیح وغیرہ کااستعمال کرلیں۔ماہ شعبان کے مہینہ میں آ پ نے یہ وظیفہ ضرور کرنا ہے انشاء اللہ رب کے حکم سے آپ کی تمام پریشانیاں تکلیفیں دور ہوجائیں گی ۔

Leave a comment